تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

اسرائیلی فورسز کا مسجدِ اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں دھاوا بول کر نمازیوں کو زبردستی باہر نکال دیا۔

الجزیرہ کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے کے مرکزی داخلی راستوں میں سے ایک باب السلسلہ میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے اتوار کے روز سخت حفاظتی اقدامات نافذ کرتے ہوئے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے باہر نکال دیا اور اس کے ارد گرد اپنی موجودگی کو تیز کر دیا۔

50 سال سے کم عمر کے کسی بھی فلسطینی کو یہودیوں کے نئے سال کے روش ہشناہ کتے موقع پر اسرائیلی آباد کاروں کے لیے راستہ صاف کرنے کے لیے داخلے کی اجازت نہیں دی۔

https://x.com/QudsNen/status/1703312410256240704?s=20

خبر رساں ادارے المیادین کے مطابق روش ہشناہ کے جشن میں سیکڑوں انتہا پسند اسرائیلیوں نے اسرائیلی فوجیوں کی حفاظت میں مراکشی گیٹ کے ذریعے صحن الاقصیٰ میں گھس آئے۔

یروشلم کے اسلامی اوقاف کے محکمے نے تصدیق کی کہ فوج آباد کاروں کی دراندازی سے قبل کمپاؤنڈ کو خالی کرنے کے لیے کام کر رہی تھی۔

اسرائیلی آباد کار گروپ روش ہشناہ کو منانے کے لیے کمپاؤنڈ تک بلا روک ٹوک رسائی کا مطالبہ کر رہے تھے جسے یہودیوں کے لیے ٹمپل ماؤنٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

فجر کی نماز کے بعد متعدد مسلمان نمازی اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے ہراساں کیے جانے اور مداخلت پر اعتراض کرنے کے لیے مقدس مقام پر جمع ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -