اشتہار

اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ پر مستقل قبضے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پرمستقل قبضے کی دھمکی دے دی اور کہا کہ غزہ کو اسلحے سے پاک کردیں گے، تاکہ اسرائیلی شہریوں کو کوئی خطرہ نہ رہے۔

تفصیلات مطابق اسرائیل نے غزہ پر مکمل قبضے کا ارادہ ظاہر کردیا، اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ کےبعدغزہ پرقبضہ برقراررکھیں گے، غزہ کو اسلحے سے پاک کردیں گے تاکہ اسرائیلی شہریوں کو کوئی خطرہ نہ رہے۔

- Advertisement -

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کی سیکورٹی کا نظام غیرمعینہ مدت تک اسرائیل کے پاس رہے گا۔

خیال رہے امریکی وزیرخارجہ نے تجویزدی تھی کہ جنگ کے بعد غزہ کا نظام فلسطینیوں کو سنبھالنا چاہیے۔

گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کی جنگ میں کوئی وقفہ نہیں لیا جائے گا، غزہ میں لڑائی جاری ہے۔

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطلب حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہے، غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے بغیر کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں روزانہ 4 گھنٹے کی جزوی جنگ بندی پر حامی بھرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں