تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

جیکلین فرنانڈز ایئرپورٹ پر اپنا سامان بھول گئیں

ممبئی: 200 کروڑ (بھارتی روپے) منی لانڈرنگ کیس کا سامنا کرنے والی معروف بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈز آج ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئیں جہاں وہ صحافیوں اور فوٹوگرافرز کو دیکھ کر فوراً سکیورٹی چیک سے گزر کر ایئرپورٹ میں داخل ہوگئیں۔

وائرل ویڈیو کلب میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کو چند قدم چلنے کے بعد اپنے سفری سامان کے بارے میں خیال آیا۔ جب انہوں نے پیچھے مُڑ کر دیکھا تو سامان باہر ہی موجود تھا۔ انہوں نے اپنی اسسٹنٹ سے سامان اندر لانے کو کہا۔

اگرچہ یہ تو معلوم نہیں کہ وہ کہاں جا رہی تھیں لیکن فلم پروڈیوسر راگھو شرما بھی ان کے ہمراہ تھے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں کسی پروجیکٹ پر کام میں مصروف ہیں۔

راگھو شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جیکلین فرنانڈز کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ کو ایک طیارے میں چہرے پر ماسک لگائے سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر کے کیپشن میں فلم پروڈیوسر نے لکھا کہ ’جیکلین کے ساتھ اپنے پسندیدہ شہر جا رہا ہوں۔‘

جیکلین فرنانڈز ایئرپورٹ پر اپنا سامان بھول گئیں

جیکلین 13 مئی کو کولکتہ میں ’دبنگ دی ٹور ری لوڈڈ‘ میں پرفارم کریں گی جہاں ان کی چند مشہور فلمی شخصیات سلمان خان، سوناکشی سنہا، پوجا ہیگڑے سے ملاقات متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -