تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

جاپان نے غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

ٹوکیو: جاپان نے غیر ملکی ہنرمند افراد کو راغب کرنے کے لئے نیا رہائشی ویزا پروگرام متعارف کرادیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی حکومت دیار غیر سے باصلاحیت پیشہ ور افراد کو راغب کرنے کے لیے ایک نیا رہائشی ویزا پروگرام شروع کرنے جارہی ہے۔

اس پروگرام کے تحت اہل غیر ملکی شہریوں کو ترجیحی امیگریشن حیثیت دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کا فیصلہ جمعہ کے روز جاپانی کابینہ کے متعلقہ وزراء کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں اہل غیر ملکی شہریوں کو ترجیحی امیگریشن حیثیت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان جانے والے افراد یہ قوانین لازمی پڑھیں

نئی پالیسی کے مطابق انتہائی ہنر مند پیشہ ور افراد کے لیے ایک نئی خصوصی کیٹیگری جس میں غیر ملکی محققین اور انجینئرز شامل ہوں گے جن کی سالانہ آمدنی کم از کم 2 کروڑ ین یا تقریباً 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہو اور وہ ماسٹر ڈگری یا 10 سال سے زیادہ کام کا تجربہ رکھتے ہوں۔

اس کٹیگری میں ایسے کارپوریٹ مینیجرز بھی شامل ہوں گے جو 4 کروڑ ین یا تقریباً 3 لاکھ ڈالر سے زیادہ کماتے ہیں اور کم از کم پانچ سال کا کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔

اس زمرے کے اہل غیر ملکی شہری صرف ایک سال ملک میں رہنے کے بعد جاپان میں مستقل رہائش کا حق حاصل کر سکیں گے، انہیں امیگریشن کنٹرول میں ترجیحی سلوک کا مستحق بھی قرار دیا جائے گا۔

اعلیٰ تعلیم کی عالمی درجہ بندی میں درج سرفہرست یونیورسٹیوں کے گریجویٹ جو جاپان میں ملازمت کے خواہاں ہیں وہ دو سال تک کے ویزا کے لیے اہل ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -