اشتہار

جڑانوالہ واقعے میں اہم پیشرفت، دونوں مرکزی ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جڑانوالہ واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے گرفتار دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزمان سگے بھائی ہیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عمیر عرف راجہ، عمر عرف روکی کے نام سے ہوئی ہے، عمیر سلیم عرف راجہ سرکاری ادارے میں درجہ چہارم کا ملازم ہے جبکہ عمر سلیمان عرف روکی نجی ادارے میں ملازم ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان واقعے کے فوراً بعد گوجرانوالہ فرار ہوگئے تھے، ملزمان نے اپنی موبائل سم بھی توڑ دی تھی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے گرفتار 128 ملزمان کو فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے ملزمان کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا تھا عدالت نے ملزمان کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کو دوبارہ ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف اہل علاقہ مشتعل ہوگئے تھے اور مشتعل افراد نے چار گرجا گھروں، کئی مکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگادی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں