اشتہار

جسپریت بھمرا مزید 6 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بھمرا مزید 6 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسپریت بھمرا کا نیوزی لینڈ میں کمر کا آپریشن ہوا ہے جس کے بعد بھمرا کو بحالی کے لیے کم از کم 6 ماہ درکار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسپریت بھمرا سرجری کے بعد بہتری کی جانب گامزن ہیں تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ فاسٹ بولر کی ہیلتھ اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر جسپریت بھمرا گزشتہ برس ستمبر سے کمر میں تکلیف کے باعث کرکٹ سے باہر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں