تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

اگر ٹیم کچھ نہیں کررہی تو ۔۔! جاوید میانداد نے کیا کہا؟

پاکستان کے لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے کہا ہے کہ اگر ٹیم کچھ نہیں کررہی تو کپتان پر تنقید کیا کریں۔

ایشیاکپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی اور بابراعظم کی کپتانی پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ ایسے میں سابق کپتان مصباح الحق اور جاویدمیانداد سمیت دیگر سابقہ کھلاڑی بھی بابر کے حق میں آگئے ہیں۔

کراچی میں گفتگو کرتے جاویدمیانداد نے کہا کہ ہماری ٹیم ایسی نہیں ہے جس طرح وہ ہاری، غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، بیٹرز کے نمبر غیرضروری طور پر نہ تبدیل ہوں پلیئر کو پتہ ہونا چاہیے کہ بولر کو کیسے فیس کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو ہر کنڈیشن کے مطابق خود کو تیار کرنا ہوتا ہے پروفیشنل پلیئر ہیں، کراوڈ کا پریشر نہ لیں، گیم پر فوکس رکھیں۔

سابق کپتان شاہدخان آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن ٹیلنٹ ضائع بھی ہوتا ہے سندھ پریمیئر لیگ سےٹیلنٹ ضائع نہیں ہوگا سندھ نے یہ لیگ شروع کرکے ایک نئی روایت قائم کی ہے اب دوسرے صوبوں کا کام ہے اس کو فولو کریں۔

Comments

- Advertisement -