تازہ ترین

سبزی فروش کو قتل کر کے دبئی فرار ہونے والا ملزم گرفتار

جہلم: سبزی فروش کو قتل کر کے بیرون ملک دبئی فرار ہونے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم منیر حسین کو انٹرپول کے ذریعے جہلم پولیس کے حوالے کیا گیا، ملزم نے 2009 میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جرم سرزد کرنے کے بعد دبئی فرار ہوگیا ،ایف آئی اے انٹرپول سمیت دیگر اداروں کی کوششوں سے بیرون ملک فرار ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

Comments

- Advertisement -