بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

جماعت اسلامی کا آج الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی نے آج دوپہر 3 بجے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کراچی نے آج دوپہر 3 بجے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اس کارروائی پر ایکشن لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے خط کو واپس کرے، ان کے خلاف کارروائی کرے، الیکشن کمیشن اپنا کام جاری رکھے، یہ نہ کہےکہ ہمارے پاس لوگ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نےکراچی، حیدرآباد کے عوام پر شب خون مارا ہے، عوام کو آئینی، جمہوری اور قانونی حق سے محروم کر دیاگیا۔

حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نےہمیشہ کراچی کا مینڈیٹ وڈیروں کو بیچا ہے، جونیئر  پارٹنر کے طور پر  ایم کیو ایم  پیپلزپارٹی کی سہولت کار بنتی ہے۔ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم مستقل سندھ اورپاکستان دشمنی کررہےہیں۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ تم 3 مل جاؤیا 10 مل جاؤ کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ ایک دوسرے پر را کے ایجنٹ کے الزام لگانے والے لوگ ہیں، ایک دوسرے پر گھٹیاالزام لگانے والے ایک ہوگئے ہیں، سب کس لئے ایک ہورہے ہیں اورکون ان کو ایک کررہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں