پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

جماعت اسلامی کا بدترین مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان نے تاریخ کی بدترین مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ذمہ داران کو اتوار سے ملک بھر میں مظاہروں کی ہدایت کر دی۔ سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمران بے حس ہو گئے وہ اپنی ناکامی کا اعتراف کریں، حکمران عیاشیاں اور پروٹوکول کم کرنے کو تیار نہیں انہیں عوام کی فکر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں آٹے کے حصول کے لیے لائنیں لگی ہیں، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ٹرائیکا بری طرح ایکسپوز ہوگیا۔

- Advertisement -

متعلقہ: پاکستان کو بچانا ہے تو کشکول اور رسوائی مشن چھوڑنا ہوگا، سراج الحق

ان کا کہنا تھا کہ تینوں کے ہاں اسکینڈلز اور گالم گلوچ کی سیاست کے علاوہ اور کچھ نہیں، عوام حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور آزمائی ہوئی پارٹیوں سے جان چھڑائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں