اشتہار

کراچی کنگز نے نئے ہیڈکوچ کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین فرنچائز کراچی کنگز نے نئے ہیڈکوچ کا اعلان کر دیا۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل 8 کے لیے جنوبی افریقا کے سابق آل راؤنڈر جوہان بوتھا کو ہیڈکوچ مقرر کیا ہے۔

جوہان بوتھا پیٹر مورز کی جگہ لیں گے جنہوں نے گزشتہ سیزن میں کنگز کی کوچنگ کی تھی۔ 40 سالہ اس سے قبل پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

- Advertisement -

بوتھا اس سے قبل پی ایس ایل کے 2017 اور 2020 کے سیزن میں کراچی کنگز کے بطور فیلڈنگ کوچ خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آل راؤنڈر عماد وسیم کنگز کی قیادت کریں گے۔ یہ فیصلہ سابق کپتان بابر اعظم کی جانب سے پشاور زلمی کی فرنچائز چھوڑنے کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل سیزن 8: عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان مقرر

2016 میں لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں شعیب ملک کو کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن وہ ایونٹ کے دوران ہی قیادت سے دستبردار ہو گئے تھے جس کے بعد روی بوپارہ کو قیادت کی ذمے داریاں سونپی گئی تھیں۔

2017 میں کراچی کنگز نے عظیم سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کو کپتان مقرر کیا تھا۔

لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے قبل کراچی کنگز نے عماد وسیم کو اگلے دو سیزن کے لیے کپتان مقرر کیا، 2020 کے ایڈیشن میں کراچی کنگز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے عماد وسیم کی کپتانی میں چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اس کے بعد 2021 میں بھی ٹیم کی قیادت عماد وسیم نے کی تھی۔

2022 کی ایڈیشن میں کراچی کنگز کی کپتانی بابر اعظم نے کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں