تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

’امریکا دیگر ممالک میں ناپسندیدہ حکومتیں ختم کرتا ہے‘

واشنگٹن: امریکا کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا دیگر ممالک میں ناپسندیدہ حکومتیں ختم کرتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے ایک انٹرویو میں دوسرے ممالک میں بغاوت کی منصوبہ بندی میں مدد کرنے کا اعتراف کر لیا۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جان بولٹن کا کہنا تھا کہ بغاوت کی منصوبہ بندی کی مدد میں بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایسے شخص کے طور پر جس نے بغاوت کی منصوبہ بندی میں مدد کی ہے، یہاں نہیں، بلکہ، دوسری جگہوں پر، اس کے لیے بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے تاہم جان بولٹن نے دوسرے ممالک یا جگہوں کی وضاحت نہیں کی۔

واضح رہے کہ جان بولٹن 2018 سے 2019 تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رہے تھے، اپنے عہدے پر رہتے ہوئے انہوں نے وینزویلا میں امریکی فوج کی مداخلت کی وکالت کی تھی۔

یاد رہے کہ فارن پالیسی کے بہت سارے ماہرین عام طور پر واشنگٹن کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں کہ واشنگٹن دوسرے ملکوں میں مداخلت کی تاریخ رکھتا ہے۔ امریکہ نے 1953 میں ایران کے قوم پرست وزیر اعظم محمد مصدق کو اقتدار سے الگ کرایا تھا۔

اسی طرح ویتنام پر حملہ، عراق اور افغانستان پر چڑھائی امریکی مداخلت کی مثالیں ہیں۔ لیکن ایسا عام طور پر نہیں ہوتا کہ امریکی سرکاری ذمہ دار کھلے عام اس چیز کا اعتراف کرے۔ جیسا کہ جان بولٹن نے کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -