ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج ہوگا، ایجنڈا جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مشترکہ اجلاس میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کی قرارداد منظورہوگی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے قرارداد پیش کریں گے۔

ایجنڈے کے مطابق والدین کے تحفظ کا بل 2022 قانون سازی کے لیے پیش کیا جائے گا، اجلاس میں اسلام آباد کی مقامی حکومت ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔

ترمیم کا مقصد اسلام آباد میں یونین کونسل کی نشستوں میں اضافہ کرنا اور میئر و ڈپٹی میئر کا براہ راست انتخاب کروانا ہے۔

اسی طرح پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)، بڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلی اور خارجہ پالیسی پر بحث کی قرار داد بھی پیش کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں