اشتہار

جناح ہاؤس کیس: خدیجہ شاہ ، صنم جاوید اور دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ ، صنم جاوید اور دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 جولائی تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں خدیجہ شاہ سمیت دیگر کیخلاف جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس نے خدیجہ شاہ ،صنم جاوید سمیت دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ کےبعدپیش کیا۔

عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 جولائی تک توسیع کردی اور پولیس کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

- Advertisement -

خدیجہ شاہ ،صنم جاوید سمیت دیگر کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

دوسری جانب نو مئی کو انتشار انگیز تقریر کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی بیس جولائی تک توسیع کردی اور عدالت نےپولیس کوچالان پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں