اشتہار

جنید خان انڈر19 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

سابق قومی فاسٹ بولر جنید خان کو ورلڈکپ کیلئے انڈر19 کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عہدہ سونپ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریحان ریاض کی جانب سے ذاتی مصروفیات کے باعث قومی انڈر19 ٹیم کے ساتھ دورے پر جانے سے معذرت کرلی گئی ہے۔ اس کے بعد جنید خان کو ان کی جگہ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

انگلینڈ میں لیول تھری کوچنگ مکمل کرنے والے جنید خان اب پاکستانی بچوں کو انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے تیار کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل جنید خان انگلینڈ کی کائونٹی یارکشائر کے لیے بھی کوچنگ کے فرائض انجاد دے چکے ہیں۔

اس سے قبل جنید خان اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب انھوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر خرم شہزاد کے انجرڈ ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔

ان کی پیشگوئی کے بعد خرم شہزاد آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد ان فٹ ہو کر سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

ایکس (ٹوئٹر) پر جنید خان نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ خرم شہزاد کا ’بائیو مکینک‘ صحیح نہیں ہے۔ وہ پہلی اننگز میں 135 کی اسپیڈ سے بولنگ کررہے تھے جبکہ دوسری اننگ میں وہ 130 پر آگئے تھے۔

انھوں نے کہا تھا کہ اگر وہ ایک آدھ ٹیسٹ اور کھیلیں گے تو مجھے لگ رہا ہے کہ 125 اسپیڈ تو چھوڑ دیں وہ انجرڈ بھی ہوجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں