تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

القاعدہ کے سربراہ کی ہلاکت پر امریکی صدر جو بائیڈن نے کیا کہا؟

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت پر اپنے بیان میں کہا کہ آج امریکیوں کو انصاف ملا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کابل میں موجودگی کی واضح اور قابل یقین شواہد موجود تھے، جس پر حملے کی اجازت دی اور اس طرح دہشتگرد اپنے انجام تک پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے رواں سال اپریل میں ہی ایمن الظواہری کا پتہ چلا لیا تھا، ایمن الظواہری نے حالیہ ہفتوں میں امریکا اور اتحادیوں پرحملے کے لیے ویڈیوز جاری کیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ الظواہری کی ہلاکت سے امریکیوں کو انصاف ملا ہے، ہر قیمت پر امریکا کا دفاع کریں گے اور اپنے دشمنوں کا ہر جگہ تعاقب کریں گے۔

دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دوحہ میں ہونے والے امن معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی ملک میں حملہ آور ہونا اس کی قومی سلامتی کو چیلنج کرنے کے مترادف اور عالمی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Comments

- Advertisement -