تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

دانش تیمور مداحوں کے شکر گزار، ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں ’شمشیر‘ کے کردار کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دانش تیمور نے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کے ویڈیو کلپ شیئر کیے جس میں وہ مختلف انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔

دانش نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’ڈرامے کو 23 گھنٹوں میں 9 ملین سے زائد ویوز ملے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)


اداکار نے لکھا کہ ’آپ سب لوگوں کا شکریہ جو کردار کو پسند کررہے ہیں۔‘

دانش تیمور نے ڈرامے کا مشہور ڈائیلاگ بھی لکھا جس کے بول کچھ یوں ہیں۔ ‘یہ محبت بھی ڈھیٹ ہوتی ہے اگر ایک بار ہوجائے تو پھر چوٹیں کھاؤ، گولیاں کھاؤ، جہان چھڑوا دیتی ہے پر جان نہیں چھوڑتی۔‘

انہوں نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کے کردار کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دانش تیمور ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں شمشیر کا کردار نبھا رہے ہیں جنہیں درفشاں سلیم (مہک) سے محبت ہوجاتی ہے لیکن وہ ان سے محبت نہیں کرتیں۔

شمشیر والدین کی مخالفت کے باوجود مہک سے شادی کرنا چاہتے ہیں ادھر مہک اور ان کے والدین بھی ان کے خلاف ہوتے ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی (مہک کی والدہ)، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر شامل ہیں۔

’کیسی تیری خود غرضی‘ شمشیر اور مہک کا سامنا ہونے کے بعد اب مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامے کی 13ویں قسط ہر بدھ کی رات دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -