تازہ ترین

ایکشن تھرلر فلم ’قندھار‘ کا ٹریلر ریلیز

ہالی ووڈ اسٹار جیرارڈ بٹلر کی ایکشن سے بھرپور فلم ’قندھار‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

سی آئی اے کے افغانستان میں خفیہ آپریشن کی داستان سناتی ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم قندھار کے ٹریلر نے دھوم مچادی۔ فلم رواں سال 26 مئی کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض رک رومن ووا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی مچل لافورچیون نے لکھی ہے۔

قندھار کی کاسٹ میں ہالی ووڈ اسٹار جیرارڈ بٹلر، علی فضل، نوید نگاہبان، ٹریوس فیمل، الناز نوروزی، اولیویا مے بیریٹ، فہیم فضلی ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ قندھار فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

قندھار کے ٹریلر کو یوٹیوب پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور فلم کی ریلیز کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -