تازہ ترین

’سدھر جاؤ ورنہ سدھار دیے جاؤ گے‘؛ کنگنا رناوت نے ایسا کیوں کیا؟

ممبئی: اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی نامور بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا حالیہ بیان سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) مہادیو نامی بیٹنگ ایپ کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جس میں متعدد اسٹارز کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

ای ڈی نے تفتیش کیلیے رنبیر کپور، شردھا کپور، کپل شرما، ہما قریشی اور حنا خان کو طلب کر رکھا ہے جبکہ دیگر فنکار بھی اس کے ریڈار پر ہیں۔

متعلقہ: میں بہت بدتمیز ہوں، کنگنا رناوت

کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری پر کیس سے متعلق ایک خبر کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث فنکاروں کو خبردار کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ایک سال میں تقریباً 6 مرتبہ مجھے بیٹنگ ایپ کیلیے پیسوں کی آفر ہوئی اور ہر دفعہ اس میں کروڑوں روپے کا اضافہ کیا گیا لیکن میں نے صاف انکار کر دیا۔

انہوں نے لکھا کہ دیانتداری صرف آپ کے ضمیر کیلیے نہیں ہوتی۔ کنگنا رناوت نے لکھا کہ ’یہ نیا بھارت ہے لہٰذا سدھر جاؤ ورنہ سدھار دیے جاؤ گے۔‘

’سدھر جاؤ ورنہ سدھار دیے جاؤ گے‘؛ کنگنا رناوت نے ایسا کیوں کیا؟

Comments

- Advertisement -