تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کنگنا رناوت نے فلمی شخصیات اور ڈارک ویب سے متعلق بڑا انکشاف کر ڈالا

ممبئی: اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے ڈارک ویب سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ نامور فلمی شخصیات ڈارک ویب کا استعمال کرتی ہیں۔ اداکارہ کے مذکورہ بیان نے نیا تنازع کھڑا کر کیا ہے۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کی جانب سے کالر آئی ڈی ڈسپلے کی تجویز سامنے آنے کے بعد کنگنا رناوت نے ڈارک ویب سے متعلق خدشات پر بات کی۔

متعلقہ: ڈارک ویب کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے؟

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ بہت ساری معروف فلمی شخصیات نہ صرف ڈارک ویب کا استعمال کرتی ہیں بلکہ اس کے ذریعے منموعہ مواد تک رسائی اور واٹس ایپ اور ای میلز کی طرح نجی گفتگو کو ہیک کرتی ہیں۔

اداکارہ نے کسی مخصوص شخصیت کا نام لیے بغیر حکام سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اداکارہ نے لکھا کہ حکومت کو ڈارک ویب کے خلاف سنجیدگی سے اقدامات اٹھانے چاہییں، اگر کریک ڈاؤن ہوتا ہے تو بہت سے نام سامنے آئیں گے۔

متعلقہ: مردوں کو ’ہینڈ بیگ‘ کہنے پر کنگنا رناوت کی ٹوئنکل کھنہ پر سخت تنقید

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کنگنا رناوت نے اس طرح کا الزام کسی پر عائد کیا ہوا۔ گزشتہ سال جولائی میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ فلم مافیا نے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کیے اور لوگوں کو دھوکا دیا۔

اسی طرح فروری 2023 میں کنگنا رناوت نے معروف اداکار کی جانب سے اپنی جاسوسی اور نجی معلومات لیک ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -