تازہ ترین

کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیں

ممبئی: اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کو آخری بار اسکرین پر فلم ’تیجس‘ میں دیکھا گیا جو باکس آفس پر بُری طرح ناکام ثابت ہوئی۔ اس نے صرف 6 کروڑ 2 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔

کنگنا رناوت کی فلم کی کہانی کا سوشل میڈیا پر خوف مذاق بنایا گیا۔ فلم کا ایک مختصر سین زیرِ گردش ہے جس میں بالی وڈ اداکارہ کو ایک فوجی کی جان بچاتے ہوئے دیکھا گیا۔

متعلقہ: کنگنا رناوت نے بلقیس بانو پر فلم بنانے کی خواہش ظاہر کر دی

فلم کے سین میں وہ ساحل سمندر پر بے ہوش پڑے فوجی اہلکار کو ساتھ لے جانے کیلیے چھلانگ لگاتی ہیں۔ اس دوران وہ دیکھتی ہیں کچھ ہی فاصلے پر خون خوار شکاری کھڑے ہیں جو ان پر حملہ کرنے کیلیے دوڑ لگاتے ہیں۔

کنگنا رناوت جان بچاتے ہوئے اہلکار کی لاش کو کندھوں پر لیے سمندر کی طرف دوڑ لگاتی ہیں اور شکاریوں کی گرفتار میں آنے سے پہلے ہیلی کاپٹر کی رسی پکڑ کر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرتی ہیں۔

ایسے میں خون خوار شکاری ان پر تیر برسا دیتے ہیں جو کنگنا رناوت کی پِیٹ پر لگتے ہیں اور وہ شدید زخمی حالت میں آنکھیں بند کرنے لگتی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے مذکورہ منظر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فلم آسکر ایوارڈ حاصل کرنے سے کیسے پیچھے رہ گئی؟

ایک اور صارف نے طنزیہ لکھا کہ صرف میں ہی اس منظر کو کیوں برداست کروں، آپ سب بھی اس کو دیکھیں۔ اسی طرح لاتعداد تبصرے ویڈیو کے کمنٹ باکس میں موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -