تازہ ترین

کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

ممبئی: اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت اپنی فلم ’ایمرجنسی‘ میں بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھانے کیلیے تیار ہیں۔

فلم کو پہلے 24 نومبر 2023 کو ریلیز کیلیے شیڈول کیا گیا تھا لیکن اب اس کی ریلیز کی نئی تاریخ سامنے آئی ہے جس کے مطابق یہ 14 جون 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس عید الضحیٰ پر باکس آفس پر کنگنا رناوت کی فلم کا ٹکراؤ بالی وڈ اداکار کارتک آریان کی فلم ’چندو چیمپئن‘ سے ہوگا۔

زی اسٹوڈیو نے آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر فلم کا پوسٹر جاری کیا جس میں کنگنا رناوت کو اندرا گاندھی کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے کہ بھارت کے تاریک ترین زمانے کے پیچھے کی کہانی کو افشا کریں۔

کنگنا رناوت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم کی ایک جھلک شیئر کی جس میں 1975 کے کچھ مناظر دکھائے گئے ہیں۔ اس میں اداکارہ کہتی ہیں ’مجھ میرے ملک کی حفاظت کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ انڈیا اندرا ہے اور اندرا انڈیا ہے۔‘

’ایمرجنسی‘ کی ہدایت کار خود کنگنا رناوت ہیں جس میں وہ اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔ خیال رہے کہ ان کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ’تیجس‘ باکس آفس پر بُری طرح ناکام ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

Comments

- Advertisement -