تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

کنگنا رناوت نے بالی وڈ خانز سے جھگڑے کی اہم وجہ بتا دی

ممبئی: اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی نامور بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے انڈسٹری کے تینوں خانز سے اپنے طویل جھگڑے کی وجہ بتا دی۔

کنگنا رناوت سے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ ان کا شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ کیا جھگڑا ہے اور اب ان کیلیے نرم گوشہ کیوں رکھتی ہیں؟

اس پر کنگنا رناوت نے کہا کہ خانز سے میرا ذاتی جھگڑا نہیں، میں نے کبھی ان کے خلاف بلاوجہ بات نہیں کی، میرا ان سے اختلاف فلموں میں اپنے مدمقابل کاسٹ کی گئیں اداکاراؤں کی عمر پر تھا جو اب ختم ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ 35 سے 40 سال کی اداکارائیں فلموں میں خانز کی ہیروئن بن جاتی ہیں جس سے میں نے اختلاف کیا اور درستی کیلیے جھگڑا گیا، ہم نے دیکھا ہے کہ یہی اداکارائیں 8 سے 10 بعد فلموں میں ان ہی کی ماں کا کردار ادا کرتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں کسی کے خلاف بات کرنے سے نہیں ڈرتی لیکن جب آپ کو عدالت جانا ہو تو آپ محسوس کرتے ہیں کہ یہ سب فضول اور وقت کا ضیاع ہے۔

کنگنا رناوت بالی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ ہیں جو اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ ماضی میں انہوں نے تینوں خانز سمیت متعدد فلمی ستاروں کو کسی نہ کسی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کو حال ہی میں بگ باس 17 میں سلمان خان کے ساتھ دیکھا گیا جبکہ انہوں نے شاہ رخ خان کی ریکارڈ قائم کرنے والی فلم ’جوان‘ کی بھی تعریف کی۔

Comments

- Advertisement -