تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کنگنا رناوت کی ’پراسرار‘ شخص کے ساتھ تصاویر وائرل

ممبئی: اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی ’پراسرار‘ شخص کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کو حال ہی میں ممبئی میں ایک سلون کے باہر دیکھا گیا جہاں وہ نامعلوم شخص کے ساتھ خوشگوار مزاج میں نظر آئیں۔

بالی وڈ اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں دیکھا گیا کہ کنگنا رناوت اور ’پراسرار‘ شخص ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ سلون سے باہر نکل رہے ہیں۔

متعلقہ: کنگنا رناوت نے بلقیس بانو پر فلم بنانے کی خواہش ظاہر کر دی

مذکورہ تصاویر پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ کنگنا رناوت اور یہ شخص ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ جب ان افواہوں نے زور پکڑا تو اداکارہ نے خاموشی توڑنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر مذکورہ تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا مجھے ’پراسرار‘ شخص کے بارے میں بہت سے پیغامات موصول ہوئے جس کے ساتھ میں اکثر سلون کے باہر نظر آتی ہوں۔

کنگنا رناوت نے لکھا کہ اگر خاتون اور مرد ساتھ ہوں تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ تعلقات میں ہیں، خاتون کے ساتھ ایک مرد اس کا ہم پیشہ، کزن، دوست یا پھر اس طرح کا ہیئر اسٹائلسٹ بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے تصدیق کی کہ یہ شخص ان کا ہیئر اسٹائلسٹ ہے۔ انہوں نے ثبوت کے طور پر پرانی تصاویر بھی شیئر کیں۔

Comments

- Advertisement -