جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

ویڈیو: کنگنا رناوت نے فوٹوگرافرز کی کلاس لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: اکثر متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی معروف بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے فوٹوگرافرز کی کلاس لے لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کو حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا جہاں انہوں نے فوٹوگرافرز (پاپرازی) سے مختصر گفتگو کی۔

انہوں نے پریانکا چوپڑا کے حالیہ انٹرویو پر خود سے سوال نہ کیے جانے پر فوٹوگرافرز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر ابھی میرا نام کسی تنازع میں ہوتا تو میڈیا میرے پیچھے لگ جاتی، تم لوگ بہت چالاک ہو، اگر تنازع فلم مافیا سے متعلق ہو تو کوئی سوال نہیں کرتا، میں سب سمجھتی ہوں۔

پریانکا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مجھے بالی وڈ میں نظر انداز کیا گیا، کچھ لوگوں کے ساتھ تنازع کی وجہ سے مجھے فلموں میں کاسٹ نہیں کیا گیا جس کے باعث میں نے انڈسٹری کو چھوڑ دیا۔

اس پر کنگنا رناوت سمیت وویک رنجن اگنی ہوتری، اپورو اسرانی اور امال ملک جیسی فلمی شخصیات نے پریانکا چوپڑا کے بیان کی حمایت کی اور اسے حقیقت قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں