بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

کنگنا کی مسلسل پانچویں فلم باکس آفس پر ناکامی سے دوچار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تیجس‘ باکس آفس پر پہلے ہی دن ناکامی سے دوچار ہوگئی اور فلم نے محض ایک کروڑ کا بزنس کیا۔

اسرائیل کی حمایت کے باوجود بھارتی عوام نے کنگنا کی نئی فلم کو مسترد کردیا ہے۔ بڑے پیمانے پر فلم کی تشہیری بھی فلم بینوں کو سینما گھروں میں نہ لاسکی اور افتتاحی دن فلم نے صرف ایک کروڑ بھارتی روپے سے کچھ زائد کا بزنس کیا۔

بھارتی فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر کنگنا رناوت کی فلم نے آنے والوں دنوں میں کچھ پیش قدمی نہ کی تو یہ کنگنا کی پچھلی پانچ ہندی فلموں کی طرح بری طرح فلاپ ہوجائے گی۔

بالی وڈ اداکارہ فلم ’تیجس‘ میں ایک بھارتی ایئر فورس پائلٹ کا کردار ادا کررہی ہیں اور اس فلم میں بھی پرانی طرز کو اپناتے ہوئے حب الوطنی کا تڑکہ لگایا گیا ہے۔

فلم میکرز نے کنگنا کی ’تیجاز‘ کی ریلیز کو مختلف وجوہات کی بنا پر متعدد بار ملتوی کیا تھا مگر یہ عمل بھی فلم کو باکس آفس پر کامیاب نہ کرواسکا۔

واضح رہے کہ پہلے اس فلم کو 20 اکتوبر کو فلم ’گناپاتھ‘ کے ساتھ شیڈول کیا گیا تھا لیکن پھر اس کی تاریخ کو تبدیل کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں