تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کراچی ضمنی اور بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

کراچی میں این اے 245 کے ضمنی الیکشن اور دوسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے موقع پر الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں مذکورہ حلقے کے ہر حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائے جب کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائیگا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کی نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 240: لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ دو روز قبل اندرون سندھ بلدیاتی الیکشن کے دوران بدامنی کے واقعات میں دو افراد جان سے گئے تھے اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -