اشتہار

کراچی، چھینے گئے موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے کا ماہر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں چھینے گئے موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے کے ماہر ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم سہیل اب تک کراچی میں چھینے گئے سیکڑوں موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز کو تبدیل کرچکا ہے، دکاندارسہیل سےموبائل کاآئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کراتے تھے۔

ملزم نے اپنے بیان میں موبائل فونز میں آئی ایم ای آئی کی تبدیلی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایک آئی ایم ای آئی نمبر 5 چھینے گئے موبائل فونز میں ڈالا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

سہیل نے بتایا کہ پرانے موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی نئے چھینے گئے موبائل فون میں ڈالتے تھے۔ ہر موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے پر 500 روپے ملتے تھے۔

پولیس نے ملزم سہیل سے آئی ایم ای آئی نمبر بریک کرنے والی ڈیوائس کے علاوہ اس سلسلے میں استعمال ہونے وال سافٹ ویئر بھی برآمد کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں