تازہ ترین

ماہ رمضان میں گیس کا شدید بحران، چولہے ٹھنڈے ہوگئے

کراچی: شہر قائد کے باسی ماہ رمضان میں دہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بعد گیس بحران بھی شدت اختیار کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شہرکا بڑاحصہ کم پریشر اور گیس سے اچانک محروم ہوگیا ہے، اطلاعات کے مطابق ساون گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے باعث 45ایم ایم سی ایف سی گیس کی کمی واقع ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،گلستان جوہر،اورنگی،کورنگی ، لانڈھی،بلدیہ،قائمخانی کالونی،لیاقت آباد،ہجرت کالونی، گارڈن،ڈی ایچ اے،صدر،گڈاپ،کاٹھور،اسکیم33 سمیت کئی علاقوں کو گیس کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی) کو مجموعی طورپر300 ایم ایم سی ایف ڈی سےزائد کمی کا سامنا ہے۔

ماہ مقدس میں گیس کی عدم فراہمی نے شہریوں کا صبر کا پیمانہ لبریز کردیاجہانگیرروڈ بلوچ پاڑہ کے مکینوں نے گیس کی عدم دستیابی پر مرکزی شاہراہیں بلاک کرکےاحتجاج کیا جس کے باعث گرومندرسےتین ہٹی تک ٹریفک کی روانی معطل ہوئی۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ رمضان کے آتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی جس کے باعث سحری و افطاری میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مشتعل مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فوری طور پر علاقے کی گیس بحال کی جائے۔

Comments

- Advertisement -