تازہ ترین

’طیب اردوان نے عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے سہولتیں دیں‘

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ رجب طیب اردوان نے عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے سہولتیں دیں۔

ترکیہ کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے رن آف میں صدر رجب طیب اردوان کی شاندار تاریخی فتح اور مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہونے پر جماعت اسلامی کراچی کے تحت نیو ایم اے جناح روڈ پر یوم تشکر منایا گیا۔

صدر اردوان کی کامیابی پر جماعت اسلامی کے یوم تشکر میں شہر بھر سے کارکنوں اور عوام کی بھر پور شرکت کی۔ صدر اردوان کی کامیابی پر جماعت اسلامی کے یوم تشکر میں خواتین نے بھی بھر پور شرکت کی۔

ترکی کے صدر اردوان کی کامیابی پر جماعت اسلامی کے تشکر میں پاکستان اور ترکی کے قومی ترانے پڑھے گئے۔
یوم تشکر سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ رجب طیب اردوان نے عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے سہولتیں دیں صدر اردوان نے انقرہ کے میئر کی حیثیت سے شہریوں کے بنیادی مسائل حل کروائے اردوان پوری امت کی ایک مضبوط اور توانا آواز ہیں۔

Comments

- Advertisement -