اشتہار

کراچی میں‌ ڈاکو راج ، رواں سال 3 ماہ کے دوران 19 ہزارسے زائد شہریوں کو لوٹ لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں شہری ڈکیتوں کے نشانے پر ہے ، رواں سال تین ماہ کے دوران 19 ہزار سے زائد شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی شاہراہیں، رہائشی علاقے ، تجارتی مراکز، ہتہ کے دفاتر کے اندر بھی کوئی محفوظ نہیں، ڈکیت کہیں بھی دندناتے آتے ہیں اور اسلحہ کے زور پر واردات کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔

رواں سال کے تین ماہ کے دوران 19 ہزار سے زائد شہریوں کو موٹرسائیکل، موبائل فون اور گاڑیوں سے محروم کردیا گیا جبکہ مزاحمت کرنے پر چونتیس شہری ڈاکوں کی فائرنگ سے قتل بھی ہوئے۔

- Advertisement -

رواں سال جنوری میں 7000 سے زائد شہریوں کو گاڑیوں موٹرسائیکلوں اور موبائل فون سے محروم کیا گیا، فروری میں یہ تعداد ساڑھے چھ ہزار سے زائد رہی، اور مارچ میں بھی 6 ہزار سے زائد شہریوں کو قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا۔

اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

دوسری جانب 19 ہزار سے زائد شہریوں کو تین ماہ کے دوران اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا ، پولیس کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو مختلف کاروائیوں کے دوران 5 فیصد سے بھی کم لوٹا ہوا سامان ریکور کیا جا سکا ہے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں