تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پاکستان کا پہلا پریس کلب جہاں مفت ڈینٹل کلینک قائم کیا گیا

کراچی: کے پی سی ملک کا واحد پریس کلب بن گیا ہے جہاں مفت ڈینٹل کلینک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب میں ڈینٹل کلینک قائم کیا گیا ہے، جس کا افتتاح نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کیا۔ ڈینٹل کیلنک کو مرحوم لیڈی ہیلتھ رپورٹر شبانہ شفیق کے نام سے موسوم کیا گیا ہے، کلینک کے ساتھ لیبارٹری کلکشن پوائنٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے قبل کراچی پریس کلب اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گیے، معاہدے کے تحت ڈینٹل کلینک میں جے ایس ایم یو کے تحت مفت ڈینٹل سروسز اور تشخیصی ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جب کہ سیکنڈری میڈیکل سروسز کی قیمتوں پر 40 فی صد رعایت دی جائے گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے مفت ہیپاٹئٹس کی اسکریننگ کیمپ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔ ڈاکٹر سعد خالد نے کہا کہ پاکستان کا پہلا نہیں یہ شاید دنیا کا پہلا پریس کلب ہے جہاں ڈینٹل کلینک بن گیا ہے، آپ گوگل پر بھی اسے سرچ کر کے دیکھ سکتے ہیں، اس طرح کے مزید اقدامات بھی ہونے چاہیئں، میں نے صحافیوں کے لیے ابتدائی طور پر جناح، سول اور این آئی سی وی ڈی میں ایک ہیلپ ڈیسک بنانے کی بھی درخواست کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور اگر مزید کسی چیز کی ضرورت ہوئی تو 8 فروری کے بعد میں ذاتی طور پر مدد ضرور کروں گا۔ وائس چانسلر جے ایس ایم یو امجد سراج میمن نے کہا کہ میرے والد صحافی تھے، میں بچپن سے کراچی پریس کلب آتا رہا ہوں، وزیر صحت سندھ کی درخواست پر 40 کی بجائے لیب کی سہولیات میں 50 فی صد رعایت دی جائے گی، جب کہ شوگر اور کولیسٹرول کے تشخیصی ٹیسٹ بھی مفت ہوں گے۔

انھوں نے اعلان کیا کہ ایم بی بی ایس کے اوپن میرٹ پر اگر کسی صحافی کا بچہ سیلیکٹ ہوتا ہے تو ان کے 5 سال کے اخراجات جے ایس ایم یو برداشت کرے گی، اور ہر سال ایک ایسے بچے کو لیا جائے گا، جب کہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ میں بی ڈی ایس کے 50 فی صد اخراجات برداشت کیے جائیں گے۔

 

Comments

- Advertisement -