اشتہار

کراچی، پرانی سبزی منڈی پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے باعث چار گھنٹے سے یونیورسٹی روڈ بلاک ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

مرکزی سڑک بلاک ہونے کی وجہ سے اطراف کے علاقے بھی شدید متاثر ہیں لیاقت آباد، شریف آباد، گلشن اقبال، حسن اسکوائر اور اطراف میں بھی ٹریفک کا دباؤ ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ مشتعل مظاہرین کی جانب سے شہریوں کو ہراساں کیا جارہا ہے اور شہریوں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 اسکول کے بچے بھی ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ لوٹ مارکی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

احتجاج کی وجہ سے جیل روڈ سے حسن اسکوائر جانے اور آنے والے دونوں ٹریک بند ہیں تمام گاڑیوں کو کشمیر پارک اور حسن اسکوائر کے قریب روک لیا گیا ہے جبکہ دفاتر سے گھر واپس لوٹنے والے سینکڑوں شہری ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں گھر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بعدازاں پولیس اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا اور ٹریفک بھی بحال ہوگئی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں