اشتہار

کراچی، بیوی کو ساتھ لے جانے کیلیے داماد کا ساس پر سرعام تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ڈیفنس زمزمہ کے قریب بیوی کو ساتھ لے جانے کے لیے داماد نے سرعام ساس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس زمزمہ کے قریب شرجیل نامی شخص نے بیوی کے میکے میں رہنے پر ساس کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون شوہر کی جانب سے جھگڑے اور تشدد کے بعد میکے میں رہ رہی تھی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر جب بیوی کو لینے کے لیے آیا تو ساس نے اسے روکا جس پر شرجیل نے ساس کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کا نشانہ بننے والی ساس نے داماد کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کروادی۔

خاتون نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ شرجیل کی اہلیہ لڑائی جھگڑے سے تنگ ہوکر والدین کے گھر آئی تھی جبکہ تشدد کا واقعہ شرجیل کی اہلیہ کے پارلر میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاہم شرجیل کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں