کراچی میں کورنگی پولیس نے کمسن بچے بچیوں کے اغواہ میں ملوث اغواکار کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی پولیس نے کمسن بچے بچیوں کے اغواہ میں ملوث اغواکار کو گرفتار کرلیا، گرفتار اغواہ کار ملزم نے گزشتہ روز عوامی کے علاقے سے کمسن بچی کو اغواہ کیا تھا۔
ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی، کورنگی عوامی کالونی پولیس نے کمسن بچی عمیمہ کو بازیاب کروالیا تھا جبکہ اغوا کار فرار ہوگیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ فرار ہونے والے اغواہ کار کو چوبیس گھنٹوں کے اندر تکنکلی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا، ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ گرفتار اغواہ کار سال 2008 میں کورنگی زمان ٹاون کے علاقے میں بچوں کے اغواہ میں ملوث رہا ہے اغوا کار ملزم سے مذید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔