جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

کراچی: جعلی ڈرگ انسپکٹر بن کر میڈیکل اسٹور مالکان کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:کورنگی میں جعلی ڈرگ انسپکٹر بن کر میڈیکل اسٹور مالکان کو لوٹنے والے  ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں جعلی ڈرگ انسپکٹر بن کر میڈیکل اسٹور مالکان کو لوٹنے والے  ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کیخلاف تھانہ عوامی کالونی میں میڈکل اسٹور ملازم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب کورنگی نمبر 4 کلو چوک پر ہمارے میڈیکل اسٹور پر ایک شخص بائیکیا پر آیا، میڈیکل پر آنے والے شخص نے اپنا تعارف رفیع اللہ قریشی ڈرگ انسپکٹر ضلع کورنگی بتایا۔

ملازم نے بتایا کہ ملزم نے میڈکل اسٹور کا لائسنز طلب کیا اور کہا میرے ساتھ پیسوں کا حساب کتاب کرو، ملزم پر مجھے شک ہوا سوال کرنے پر جعلی انسپکٹر کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

مقدمے کے متن کے مطابق سوالوں کے درست جواب نہ ملنے پر جعلی ڈرگ انسپکٹر کو پولیس کے حوالے کر دیا، سی سی ٹی وی پر گرفتار جعلی ڈرگ انسپکٹر کو میڈیکل اسٹور کے باہر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں