تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

کراچی ٹیسٹ، میزبان اور مہمان ٹیموں کیجانب سے 2 کھلاڑیوں کا ڈیبیو

پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف آج کراچی میں سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے جس میں مہمان اور میزبان ٹیموں نے ایک ایک کھلاڑی کا ڈیبیو کرایا ہے۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے آج ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ انہیں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سابق کپتان اظہر علی نے ٹیسٹ کیپ پیش کی۔

21 سالہ رائٹ آرم میڈیم فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر پاکستان کی جانب سے اب تک 8 ون ڈے انٹرنیشنل اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں جس میں انہوں بالترتیب 15 اور 34 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

مہمان ٹیم انگلینڈ کی جانب سے کراچی ٹیسٹ میں ریحان احمد کو ڈیبیو کرایا گیا ہے وہ انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے 710 ویں کھلاڑی ہیں۔ سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے انہیں ٹیسٹ کیپ پیش کی۔ اس تاریخ موقع پر ریحان احمد کے والد ںعیم بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آج تیسرا ٹیسٹ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج

18 سالہ لیگ اسپنر ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -