اشتہار

بلا ‘لکی’ آوارہ تھا یا پالتو؟ تفتیش کیلئے ایس ایس پی ملیر نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مقامی عدالت نے ایک بلے کی تفتیش کیلئے ایس ایس پی ملیر کو نامزد کردیا اور ہدایت کی کہ معلوم کریں کہ لکی ایک آوارہ بلا تھا یا پالتوبلا تھا تاکہ وہ اپنا فیصلہ سنا سکے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں زخمی بلے سے متعلق انوکھا کیس سامنے آیا ، کراچی کی رہائشی خاتون نے مقامی عدالت میں کیس داخل کیا۔

جس میں خاتون نے کہا کہ ان کا بلےجس کانام لکی ہے، ٹانگ میں چوٹ لگنے پر انیس اگست کوعلاج کے لیے پالتوجانوروں کی دیکھ بھال کرنیوالی فاونڈیشن کے حوالے کیا تھا لیکن جب وہ اپنا بلا واپس لینے گئیں تو اسٹاف نے بلا دکھانے سے انکار کیا پھر بتایا کہ وہ مرچکا ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا کہ انھوں نے جب لاش لینے کا مطالبہ کیا تو کہا گیا کہ اس کے لاش کو پھینک دیا گیا، کیوں کہ وہ پالتو نہیں بلکہ وہ ایک آوارہ بلا تھا۔

جس پر خاتون نے مقامی عدالت سے رجوع کیا، عدالت نے یہ معلوم کرنے کیلئے لکی پالتو بلا تھا یا پھر آوارہ ، ایس ایس پی ملیر سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

عدالت نے ایس ایس پی ملیر کو ہدایت کی وہ معلوم کریں کہ لکی ایک آوارہ بلا تھا یا پالتوبلا تھا تاکہ وہ اپنا فیصلہ سنا سکے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں