ٹھٹہ: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی کرنیوالی پائپ لائن پھٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن 5 بجلی کے جھٹکوں کے باعث پھٹ گئی جس سے 4 پمپس متاثر ہوئی ہے۔
پائپ لائن پھٹنےسے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا جبکہ کراچی کو دھابیجی سے پانی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی، پانی کی فراہمی معطل ہونے سے شاہ لطیف ٹاؤن، لانڈھی، ملیر، کورنگی،گلشن حدید میں پانی کی قلت ہوگئی۔
- Advertisement -
ذرائع کا بتانا ہے کہ واٹر بورڈ انتظامیہ کی جانب سے لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے۔