اشتہار

حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، عازمین کو  امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل ہوگیا ، کراچی ایئرپورٹ پرروڈ ٹو مکہ منصوبے کےتحت تیاریاں آخری مراحل پر ہیں۔

حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کو روڈ ٹومکہ منصوبے کے تحت سہولتیں میسرہوں گی، عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائے اب کراچی میں ہی ہوگی۔

- Advertisement -

عازمین کو جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی ، کراچی ایئرپورٹ پر سی اےاے کاعملہ عازمین کی امیگریشن کرےگا ، سعودی امیگریشن کیلئےسی اے اےکی جانب سے 2کاؤنٹر کیلئے جگہ مختص کردی ہے۔

ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ کراچی سے پہلی پرواز9 مئی کو منصوبے کے تحت حجاز مقدس روانہ ہو گی، حکومتی اسکیم کے تحت16281عازمین کراچی سے حجازمقدس روانہ ہوں گے۔

گلزار سومرو کا کہنا تھا کہ سکھر سے1ہزار،کوئٹہ سے2200عازمین کراچی سے حجاز مقدس روانہ ہوں گے، عازمین کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کےاخراجات بھی حکومت برداشت کرے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں