ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ روینہ ٹنڈن کی نئی ویب سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دھوم مچانے کے لیے بالکل تیار ہے جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
کے جی ایف 2 میں اپنی زبردست اداکاری سے ہوش اڑانے والی روینہ ٹنڈن نے اپنی آنے والی سیریز کا اعلان کردیا، جسکا ٹریلر جاری کردیا گیا، سیریز میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح کرما ان کا پیچھا کرتی ہے۔
ویب سیریز کرما کالنگ روچی نارائن کی ہدایت کاری میں بنی یہ ویب سیریز امریکا کی سیریز ’ریونج‘ پر مبنی ہے، اس سیریز میں روینہ اہم کردار ادا کر رہی ہیں، وہ اس سیریز میں امیر اندرانی کوٹھاری کے کردار میں نظر آئیں گی۔
View this post on Instagram
ویب سیریز کرما کالنگ کی دنیا کی اصلیت بتاتی ہے، سیریز میں دیکھایا جائے گا کہ اندارنی کوٹھاری کی گلیمر اور چمک سے بھری دنیا کس طرح دھوکے سے بھری ہوئی ہے۔
ویب سیریز کرما کالنگ کے شاندار ٹریلر میں روینہ ٹنڈن کے کردار نے تہلکہ مچادیا ہے، یہ سیریز ان تمام چیزوں کے گرد گھومتی ہے جو کوٹھاری کی دنیا میں ان کے گرد سازشیں کرتے ہیں۔
ٹریلر میں روینہ ٹنڈن کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’’اپنے اصول، آدرش اور یہاں تک اپنے خاندان، سب بھاڑ میں جائے لوگ کہتے ہیں، جیسا کریں گے ویسا بھرو گے، لیکن میں کہتی ہوں، دنیا آپ کے قدموں پر ہو تو کارما بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا‘‘۔
View this post on Instagram
کرما کلنگ کے ٹریلر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ نہ پاور۔ نہ پیسہ، نہ رول، اندارنی کے سامنے کوئی نہیں کرپایا، کیا ہوگا جب اندرانی کا سامنا ہوگا اس کے کرما سے‘۔
واضح رہے کہ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی ویب سیریز کرما کالنگ 26 جنوری 2024 کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔