ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

شاہ رخ خان نے کارتک آریان کے گال پر تھپکی دے کر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سُپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکار کارتک آریان کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کو خوب بھا گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور کارتک آریان کی ملاقات ایک تقریب میں ہوئی۔ کارتک آریان سُپر اسٹار سے عاجزانہ انداز میں ملے۔ دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

کارتک آریان سے جب ایک انٹرویو میں ملاقات سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: ’میں نے شاہ رخ سر سے پوچھا کہ آپ نے میری فلم ’بھول بھلیاں 2‘ دیکھی یا نہیں‘۔

مزید پڑھیں: شلپا شیٹھی مشہور بالی وڈ اداکار کی محبت میں گرفتار ہوگئیں

اداکار نے بتایا کہ انہوں نے جواب میں کہا: ’دیکھی ہے بیٹا، تم نے بہت اچھا کام کیا ہے اس میں‘۔ یہ کہتے ہوئے شاہ رخ خان نے اداکار کے گال پر تھپکی دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں