تازہ ترین

ارشد شریف پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے، کینیا میڈیا

سینیئر صحافی اور پاکستان کے نامور اینکر ارشد شریف کی شہادت کے حوالے سے کینیا میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

کینیا میڈیا کے مطابق کینیا پولیس کے سینئر افسر نے اینکر ارشد شریف کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف پولیس کی گولی لگنےسے جاں بحق ہوئے اور ان کے ساتھ یہ واقعہ شناخت میں غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔

کینیا پولیس کے مطابق انہیں نیروبی کے علاقے کجیاڈو میں بچے کے اغوا کی اطلاع ملی تھی اور بچے کے اغوا کی خبر پر وہاں گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی، اسی سلسلے میں گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے سڑک کو بند کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ارشد شریف اور انکے ڈرائیور نے روڈ بلاک کی خلاف ورزی کی تھی، جس گاڑی میں ارشد شریف تھے اسے روک کر شناخت بتانے کا کہا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ارشد شریف اتوار کی رات ہائی وے چیکنگ کے دوران فائرنگ کا نشانے بنے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی ارشد شریف کینیا میں حادثے کے نتیجے میں شہید

کینیا میڈیا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی موت پر کینیا کی پولیس بعد میں تفصیلی بیان جاری کرے گی۔

Comments

- Advertisement -