اشتہار

خواجہ آصف کی اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ پر کڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کی اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ پر کڑی تنقید، قومی اسمبلی میں کہا عدالت جانے والے سیاسی مسافروں کو اسپانسرکیا گیا ہے،واضح بتانا چاہتا ہوں کچھ لوگوں کاملٹری ٹرائل ضرور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سیاسی مقاصداوراپنےمفادات ہیں جوتوجہ حاصل کرناچاہتےہیں، اگرانہیں توجہ حاصل نہیں تواس میں ہماراکوئی قصورنہیں، ہماری تاریخ میں اس قسم کےجرائم پہلےکبھی نہیں ہوئے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ مجھےنہیں پتاکہ کتنےلوگوں کوملٹری ٹرائل کیا گیا ہے لیکن واضح بات ہے کچھ لوگوں کا ملٹری ٹرائل ضرور ہوگا۔

- Advertisement -

وزیر دفاع نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں اور آرمی تنصیبات پرحملہ ہوا، یہ لوگ بظاہرسیاسی کارکن تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نےریاست پرحملےکی ترغیب دی۔

انھوں نے فوجی ٹرائل کیخلاف کیس میں اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ پر کڑٰی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرنل شیرخان کی یادگار کیساتھ کیا کیا دہراتے ہوئے شرم آتی ہے، عدالت جانے والے سیاسی مسافروں کواسپانسرکیاگیاہے، ان میں سے ایک شخص کو ذوالفقارعلی بھٹونے اسپانسرکیا، اس شخص کی پیدائش آپ کی پارٹی میں ہوئی، ایسانہ ہوکہ تاریخ آپ کوڈیلیٹ کردے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کچھ تو لحاظ کریں، کوئی توورثہ چھوڑجائیں اور سیاسی مقاصد کیلئے ملک کی عزت اور وقار کو چیلنج نہ کریں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں روزانہ شہادتیں ہورہی ہیں، کوئی دن نہیں جب ہماری فوج کاجوان شہیدنہیں ہوتا، کسی ریاست،قوم کیخلاف اس سے بڑھ کرکوئی جرم نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کاکیس زیر سماعت ہے ، پچھلی حکومت میں24، 25 لوگوں ایسی ہی عدالتوں سےسزائیں ہوئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں