تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

بنوں میں دہشت گردی کا واقعہ صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بنوں میں پیش آنے والا دہشت گردی کا واقعہ خیبر پختونخوا حکومت کی ناکامی ہے۔

قومی اسمبلی میں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہارِ خیال کیا کہ بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے آپریشن میں تمام دہشت گرد مارے گئے، آپریشن کے دوران دو شہادتیں ہوئیں جبکہ کمپاؤنڈ سے تمام یرغمالیوں کو رہا کروا لیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا: ’دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق مختلف گروہ سے تھا۔ بے گناہ افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ یہ واقعہ صوبائی حکومت کی ناکامی ہے۔ پاک افواج نے دہشت گرد بھی مارے اور یرغمالیوں کو بھی رہا کرایا۔‘

’خیبر پختونخوا حکومت کے فنڈز اور ہیلی کاپٹر سمیت ہر چیز عمران خان استعمال کرتا ہے۔ سی ٹی ڈی کمپاونڈ میں 33 گرفتار دہشت گرد موجود تھے۔ کمپاونڈ میں موجود دہشت گرد نے اہلکار کو اینٹ مار کر زخمی کیا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے، وزیر اعلیٰ محمود خان اور وزرا عمران خان کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔

Comments

- Advertisement -