تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مسلم لیگ(ن) کے ایک اور رہنما کا ایکس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

لاہور : مسلم لیگ(ن) کے ایک اور رہنما نے ایکس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نگراں دورمیں لگائی پابندی کاکسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کے حوالے سے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایکس سے پابندی ختم کی جائے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نگراں دورمیں لگائی پابندی کاکسی کوکوئی فائدہ نہیں ہوا ہے، جگ ہنسائی سے بچا جائے اور سیاست کامقابلہ صرف سیاست سے ہوگا۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرجاوید عباسی نے اے آروائی نیوزکے پروگرام خبر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جب حکومت میں نہیں تھے حق رائے دہی کےلیے آواز اٹھاتے تھے، ہم کہتے تھے کے اقتدارمیں آئے تو حق رائے دہی کی آزادی ہوگی۔

جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ معاملہ ہمارے ملک میں نیا نہیں ،سالوں سال سے چلا آرہا ہے، جب سوشل میڈیا نہیں تھا تب ٹی وی اخبارات پر پابندیاں لگتی تھیں، حکومت کو سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پر پابندی اٹھانی چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے اپنی ہی حکومت سے سوال کیا کیا ہم ماچس کی فیکٹریاں بند کردیں کیونکہ اس سے آگ لگتی ہے؟ کسی چیز کا غلط استعمال ہورہا ہے تو اس سے متعلق قانون سازی ہونی چاہیے، کیا پابندیوں سےوہ نتائج حاصل کرلیے جو کرنا چاہتے تھے؟ پابندیاں ایسی جگہ ہوتی ہیں جہاں جمہوریت نہ ہوآمریت ہو.

Comments

- Advertisement -