تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

کنزا ہاشمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کنزا ہاشمی نے ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سفید گاڑی کے پاس سیاہ لباس کے ساتھ کیپ پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

کنزا ہاشمی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ Flawsome۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’آپ کی آنکھیں بہت پیاری ہیں۔‘ دوسرے مداح نے لکھا کہ ’آپ میری پسندیدہ اداکارہ ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کنزا ہاشمی کی دبئی میں سیر سپاٹوں کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

کنزا ہاشمی کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں آسٹریلین پوپ اسٹار سیا کا 2016 کا مشہور گانا ’ان اسٹوپیبل‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر 8 ملین سے زائد فالوووز رکھنے والی اداکارہ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

کنزا ہاشمی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس میں گل و گلزار، آزمائش اور ہوک شامل ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں کنزا ہاشمی کے ساتھ فیصل قریشی اور شہروز سبزواری نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

- Advertisement -