تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کے تاریخ سامنے آگئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر کے ایل راہول اور سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی آئندہ برس جنوری کے آخری ہفتے میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

کرکٹر کے قریبی دوستوں نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ شیٹی اور راہول کی شادی کی تقریبات 21 سے 23 جنوری میں منعقد کی جائیں گی جبکہ شادی اتھیا کے والد سنیل شیٹی کے کھنڈالا میں واقع بنگلے پر منعقد کی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)

جوڑی کی شادی کی تقریب میں قریبی عزیز اور دوست و احباب شرکت کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی ساؤتھ انڈین شادی کی تقریبات میں ہلدی، مہندی، سنگیت سمیت دیگر رسمیں ہوں گی۔

دونوں سیلیبرٹی کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور دلہا دلہن کے لیے شادی کے لباس کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)

واضح رہے کہ اتھیا شیٹھی نے آخری بار 2019 میں ’موتی چُور چھکن چُور‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ ان کے ہونے والے شوہر بیٹر کے ایل راہول ٹیم کے نائب کپتان ہیں اور لیگ میں لکھنٔو سپر جائنٹس سے کھیلتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -