اشتہار

کوریا کے ساتھ تجارت میں پاکستان کی بڑی کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور کوریا کے درمیان تجارت میں گزشتہ سال پاکستان کی برآمدات میں دگنا اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کوریا کو ایکسپورٹس 306 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جب کہ کوریا کی پاکستان کو برآمدات میں 30 فی صد کمی آ گئی ہے۔

کورنگی ٹریڈ ایسوسی ایشن میں تاجروں سے ملاقات میں کورین ٹریڈ انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے ڈی جی سنگ جے کِم کا کہنا تھا کہ کوریا میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی رہائش پذیر ہیں۔ انھوں نے کہا کوریا میں پاکستانی سرمایہ کار فشریز اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

کاٹی کے صدر فراز الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ کوریا ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مدد کر کے پاکستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے تعاون کرے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں