تازہ ترین

چوہدری پرویز الہیٰ کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے 102 شرپسندوں کی شناخت، 13 خواتین شامل

لاہور: جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے 102 شرپسندوں...

معیشت ٹھیک کرنے میں ہم سنجیدہ ہیں مگر وفاقی حکومت نہیں، وزیر خزانہ کے پی

خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے اور آئی ایم ایف کی شرائط کے حوالے سے ہم سنجیدہ ہیں مگر وفاقی حکومت نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ سائفر نہیں مان رہے تھے اب اس کا غائب ہونا ایشو بن گیا ہے، ان کے ہر بیان میں تضاد ہے، حکومت کبھی سائفر پر کھیلتی ہے تو کبھی کسی اور چیز پر، سیاست ایک طرف اگر ملک میں فنانشل کرائسز ہوگا تو اثر سب پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ریونیو جنریشن کے وہ وسائل نہیں جو سندھ اور پنجاب کے پاس ہیں، بجلی ایک یا دو روپےفی یونٹ بنتی ہے اس وجہ سے چار روپے کا فرق صارف پر پڑتا ہے، جب آئی ایم ایف ایم او یو پر دستخط ہونا تھے تو اس وقت بھی ہم نےاعتراض اٹھائے تھے۔

صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران بھی پاکستان ترقی کر رہا تھا، عمران خان کی حکومت کے آخری 15 ماہ میں ہمیں اس پر کامیابی ہوئی، ایک دن میں ہمیں 25 ارب روپے ملے جو تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، ہم نے وفاقی حکومت کیساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جو فارملائز کردیا، ہم 18 ماہ مزید حکومت چلا سکتے تھے جو اب نہیں چلا سکتے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کے پی صوبے کے ڈیفالٹ ہونے کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ ڈیفالٹ نہیں کرےگا تنخواہیں آج سے ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے وزیر خزانہ نے پٹرولیم لیوی نہیں لگائی، اللہ خیر ہی کرے۔

Comments